آبیجان،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئیوری کوسٹ میں ملکی فوج نے احتجاج کے طور پر کئی فوجی اڈوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی، جس کے باعث کئی شہروں سمیت دارالحکومت آبیجان میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس احتجاج میں شامل زیادہ تر سابق باغی ہیں، جو اب فوج میں ملازم ہو چکے ہیں۔ حکومت نے ان کی تنخواہوں میں اضافے کیعلاوہ بونس دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ ان فوجیوں نے یہ احتجاج اس وقت شروع کیا، جب ان کے ترجمان نے اعلان کہ تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں حکومت سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔